🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1092
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا أَبُو الدَّهْمَاءِ الْبَصْرِيُّ شَيْخُ صِدْقٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْدَ أَبِي سَلَمَةَ. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُونَ فُجَّارًا، فَتَنْمُوا أَمْوَالُهُمْ، وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ، إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ، وَإِنَّ أَعْجَلَ الْمَعْصِيَةِ عُقُوبَةً الْبَغْيُ وَالْخِيَانَةُ، وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ تُذْهِبُ الْمَالَ، وَتُقِلُّ فِي الرَّحِمِ، وَتَذَرُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَبُو الدَّهْمَاءِ، تَفَرَّدَ بِهِ: النُّفَيْلِيُّ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً نیکیوں میں سب سے جلد ثواب پانے والی نیکی صلہ رحمی ہے، اور بلاشبہ گھر والے گناہ گار ہونے کے باوجود مال و دولت پاتے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جب وہ صلہ رحمی کرتے ہیں، اور گناہوں میں سب سے جلد سزا پانے والے عمل سرکشی اور خیانت ہیں، اور جھوٹی قسم (الیمین الغموس) مال کو برباد کر دیتی ہے، نسل میں کمی کا باعث بنتی ہے اور گھروں کو اجاڑ کر ویران کر دیتی ہے۔“
اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے صرف ابو الدہماء رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ نفیلی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1092]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو الدهماء النصري وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 152» »
«قال الهيثمي: وفيه أبو الدهماء الأصعب وثقه النفيلي وضعفه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 180» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه أبو الدهماء


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1092 in Urdu