🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1104
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ عَرَفَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بَعْدَ الْهَزِيمَةِ، وَقَوْلِ النَّاسِ: قُتِلَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، كَمَا حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ كَعْبٌ: عَرَفْتُ عَيْنَيْهِ تُزْهِرَانِ مِنْ تَحْتِ الْمِغْفَرِ، فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، هَذَا رَسُولُ اللهِ، I " فَأَوْمَأَ إِلَيَّ أَنِ اسْكُتْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدٌ I ".
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (احد کے دن) ہزیمت اور لوگوں کے اس قول کے بعد کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید کر دیے گئے ہیں“، سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے والے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ تھے (جیسا کہ مجھے امام زہری رحمہ اللہ نے عبداللہ بن کعب بن مالک رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان کیا)۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھوں کو خود (لوہے کی ٹوپی) کے نیچے سے چمکتے ہوئے پہچان لیا، تو میں نے اپنی پوری قوت سے پکارا: اے مسلمانوں کے گروہ! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف خاموش رہنے کا اشارہ فرمایا۔“
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1104]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1104 in Urdu