🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1126
وَعَنْ زَيْدٍ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْعَبْدِيِّ. عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَّةِ السَّدُوسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لِأُبَايِعَهُ، فَاشْتَرَطَ عَلَيَّ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَتُصَلِّي الْخَمْسَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ، وَتُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللهِ I ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَّا اثْنَتَانِ فَلَا أُطِيقُهُمَا: فَوَاللهِ مَا لِي إِلَّا عَشْرُ ذَوْدٍ، رَسَلُ أَهْلِي وَحَمُولَتُهُمْ، وَأَمَّا الْجِهَادُ، فَيَزْعُمُونَ أَنَّهُ مَنْ وَلَّى بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللهِ، فَأَخَافُ إِذَا حَضَرَ قِتَالٌ جَشِعَتْ نَفْسِي، وَكَرِهْتُ الْمَوْتَ. فَقَبَضَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَدَهُ، ثُمَّ حَرَّكَهَا، ثُمَّ، قَالَ: I " لَا صَدَقَةَ وَلَا جِهَادَ، فَبِمَ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ I " فَبَايَعْتُهُ عَلَيْهِنَّ كُلِّهِنَّ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ سدوسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کروں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر یہ شرائط عائد فرمائیں کہ: تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، پانچ وقت کی نماز پڑھو، رمضان کے روزے رکھو، زکوٰۃ ادا کرو، بیت اللہ کا حج کرو اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو۔“
میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان میں سے دو کام ایسے ہیں جن کی میں ہمت نہیں پاتا؛ اللہ کی قسم! میرے پاس صرف دس اونٹنیاں ہیں جو میرے گھر والوں کی غذا (دودھ) اور ان کی باربرداری کا واحد ذریعہ ہیں، اور رہا جہاد، تو لوگوں کا خیال ہے کہ جو (میدان سے) پیٹھ پھیر کر بھاگا وہ اللہ کے غضب کے ساتھ لوٹا، تو مجھے اندیشہ ہے کہ جب لڑائی کا وقت آئے تو میرا نفس بزدلی دکھائے اور میں موت کو ناپسند کروں۔“
پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک سمیٹ لیا، پھر اسے حرکت دی اور فرمایا: ”نہ صدقہ و زکوٰۃ اور نہ ہی جہاد، تو پھر تم کس عمل کے ذریعے جنت میں داخل ہو گے؟“
(بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) تب میں نے ان تمام شرائط پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2434، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17869، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22371، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1233، 1234»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1126 in Urdu