🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1207
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا الْحَارِثُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أُمِّهِ وَعَنْ أُخْتِهِ. عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ: إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ فَقَالَ: مُرْ أُخْتَكَ أَنْ تَرْكَبَ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ أُخْتِكَ نَفْسَهَا. فَقَالَ الرَّجُلُ: عَلَى أُمِّي حَجٌّ، أَحُجُّ عَنْهَا؟ قَالَ: I " نَعَمْ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل چل کر جانے کی نذر مانی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بہن کو حکم دو کہ وہ سواری کرے، بیشک اللہ عزوجل تمہاری بہن کے اپنی جان کو مشقت میں ڈالنے سے بے نیاز ہے۔“ اس شخص نے (پھر) عرض کی: ”میری والدہ کے ذمہ حج ہے، کیا میں ان کی طرف سے حج ادا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے صرف محمد بن کثیر رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن كثير الكوفي ضعفه أحمد والبخاري وابن المديني ووثقه ابن معين «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 189» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير الكوفي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1207 in Urdu