🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1279
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ السَّلِيمِيُّ قَالَ: نَا صَالِحُ بْنُ زِيَادٍ النَّاجِيُّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ - وَعِنْدَهُ رَجُلٌ - فَجَاءَهُ بِابْنٍ لِأَخِيهِ جَعْفَرٍ صَغِيرٍ، فَأَقْعَدَهُ فِي حِجْرِهِ، وَجَعَلَ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ هَكَذَا مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ، يُقَلِّبُ شَعَرَهُ، فَتَبَرَّمَ الصَّبِيُّ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ الَّذِي عِنْدَهُ: أَصْلَحَ اللهُ الْأَمِيرَ، قَدْ تَبَرَّمَ الصَّبِيُّ، فَقَالَ: اسْكُتْ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ. عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِذَا كَانَ الْغُلَامُ يَتِيمًا فَامْسَحُوا رَأْسَهُ هَكَذَا إِلَى قُدَّامَ، وَإِذَا كَانَ لَهُ أَبٌ فَامْسَحُوا بِرَأْسِهِ هَكَذَا إِلَى خَلْفٍ مِنْ مُقَدَّمِهِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِلَّا صَالِحٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ I ".
صالح بن زیاد ناجی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں محمد بن سلیمان بن علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کے پاس موجود تھا اور ان کے پاس ایک اور شخص بھی بیٹھا تھا، اتنے میں ان کے پاس ان کے بھائی جعفر کا ایک چھوٹا بیٹا لایا گیا۔ انہوں نے اسے اپنی گود میں بٹھایا اور اس کے سر پر سامنے سے پیچھے کی جانب اس طرح ہاتھ پھیرنے لگے کہ وہ اس کے بالوں کو الٹ پلٹ رہے تھے، جس پر بچہ کچھ اکتانے لگا۔ تو ان کے پاس بیٹھے ہوئے شخص نے ان سے کہا: ”اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، بچہ تنگ آگیا ہے“، تو انہوں نے فرمایا: ”خاموش رہو، مجھ سے ابوایوب رحمہ اللہ نے اپنے والد اور انہوں نے اپنے دادا کے واسطے سے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب لڑکا یتیم ہو تو اس کے سر پر اس طرح (پیچھے سے) آگے کی جانب ہاتھ پھیرا کرو، اور اگر اس کا باپ (زندہ) ہو تو اس کے سر پر اس طرح سامنے سے پیچھے کی طرف ہاتھ پھیرا کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سلیمان رحمہ اللہ سے صرف صالح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں محمد بن صدران رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: موضوع «لسان الميزان، ج 7، ص 177» »
«قال العقيلي: محمد بن سليمان ليس يعرف بالنقل وحديثه غير محفوظ «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 161» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 5241»

الحكم على الحديث:
موضوع


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1279 in Urdu