🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1282
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: نَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ. عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَأَدْنَاهُ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَقَرَّبَهُ، فَلَمَّا قَامَ، قَالَ: يَا بُرَيْدَةُ، أَتَعْرِفُ هَذَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، هَذَا أَوْسَطُ قُرَيْشٍ حَسَبًا، وَأَكْثَرُهُمْ مَالًا، ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنْبَأْتُكَ بِعِلْمِي فِيهِ، فَأَنْتَ أَعْلَمُ. فَقَالَ: I " هَذَا مِمَّنْ لَا يُقِيمُ اللهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَاصِلٍ إِلَّا هِشَامٌ. تَفَرَّدَ بِهِ: عَوْنٌ I ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ قریش کا ایک آدمی آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے قریب بلایا اور مقرب جگہ دی، جب وہ اٹھ کر چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے بریدہ! کیا تم اسے جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، یہ حسب و نسب کے لحاظ سے قریش کا بہترین شخص ہے اور ان میں سب سے زیادہ مالدار ہے،“ میں نے تین مرتبہ یہی کہا، پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے علم کے مطابق آپ کو خبر دے دی ہے، اب آپ ہی زیادہ جانتے ہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کے لیے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کوئی وزن (قدر و منزلت) قائم نہیں فرمائے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو واصل رحمہ اللہ سے صرف ہشام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور عون رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عون بن عمارة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 17» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4449»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عون بن عمارة


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1282 in Urdu