🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1347
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ: نَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ. عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ فِي قَوْلِهِ: يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا مَاتَ أُجْلِسَ عَلَى قَبْرِهِ، فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: اللهُ رَبِّي. فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ نَبِيُّكَ؟ فَيَقُولُ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ. فَيُرَدِّدُ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يُوسُفُ، وَلَا عَنْ يُوسُفَ إِلَّا ابْنُهُ إِبْرَاهِيمُ، تَفَرَّدَ بِهِ: شُرَيْحٌ I ".
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ﴾ ”اللہ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ دنیا کی زندگی میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”بے شک مومن جب فوت ہو جاتا ہے تو اسے اس کی قبر میں بٹھایا جاتا ہے، پھر اس سے کہا جاتا ہے: تمہارا رب کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے: اللہ میرا رب ہے۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے: تمہارا نبی کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے: محمد بن عبداللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔ پھر اس پر یہی کلمات تین مرتبہ دہرائے جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف یوسف رحمہ اللہ نے، اور یوسف رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ شریح رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1347]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه شيخه أحمد بن محمد بن صدقة ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 41» »

الحكم على الحديث:
فيه شيخ الطبراني أحمد بن محمد بن صدقة لا يُعرف، وبقية رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1347 in Urdu