🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1366
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ. عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ دَعَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ، كُلُّهُمْ يَدْعُوهُ إِلَى مَا عِنْدَهُ: يَا عَبْدَ اللهِ هَذَا خَيْرٌ، وَمَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً مِنْ وَلَدِهِ، مِنْ صُلْبِهِ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَامِرٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدٌ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں اپنے مال میں سے دو چیزیں (ایک جوڑا) خرچ کیں، اسے جنت کے دربان پکاریں گے، ان میں سے ہر ایک اسے اپنے پاس موجود نعمت کی طرف بلاتے ہوئے کہے گا: ”اے اللہ کے بندے! یہ بہتر ہے۔“ اور جس نے اپنی صلب سے پیدا ہونے والے تین بچوں کو دفن کیا، اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی بدولت اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عامر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور خالد رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1366]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2940، 4644، 4645، 4643، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2453، 2454، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1873 / 2، 3185 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2014، 4379، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2447، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18637، 18636، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21736، 21737، 21754، 21755، 21811، 21812، 21853، والبزار فى «مسنده» برقم: 3909، 3910، 3914، 3911، 3912، 3913، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12006، 19894، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1644، 1645، والطبراني فى «الصغير» برقم: 895، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 962، 3324، 3734، 5546، 5716، 6047، 6984، 7182»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1366 in Urdu