🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1379
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ قَالَ: نَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ، أَوْ لَيُسَلَّطَنَّ عَلَيْكُمْ شِرَارُكُمْ، ثُمَّ يَدْعُو خِيَارُكُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا حِبَّانُ، تَفَرَّدَ بِهِ: بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لازماً نیکی کا حکم دیتے رہنا اور برائی سے روکتے رہنا، ورنہ یقیناً تم پر تمہارے بدکار لوگ مسلط کر دیے جائیں گے، پھر تمہارے نیک لوگ دعا مانگیں گے تو تمہارے حق میں (دعا) قبول نہیں کی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عجلان رحمہ اللہ سے یہ حدیث حبان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور بکر بن یحییٰ بن زبان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه حبان بن علي وهو متروك وقد وثقه ابن معين في رواية وضعفه في غيرها «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 266» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8510»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه حبان بن علي متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1379 in Urdu