🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1392
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو حُمَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سَيَّارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ: نَا أَبُو زِيَادٍ - يَعْنِي: إِسْمَاعِيلَ بْنَ زَكَرِيَّا - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ. عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ قَوْلِهِ: فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ: I " هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مِنَ الْيَمَنِ، ثُمَّ مِنْ كِنْدَةَ، ثُمَّ مِنَ السَّكُونِ، ثُمَّ مِنْ تُجِيبَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَسَدِيِّ إِلَّا أَبُو زِيَادٍ، وَلَا عَنْ أَبِي زِيَادٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو حُمَيْدٍ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّـهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ ”پس اللہ عنقریب ایسی قوم لائے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے“ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یمن کے لوگ ہیں، پھر (بالترتیب قبیلہ) کندہ سے، پھر سکون سے اور پھر تجیب سے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن قیس اسدی رحمہ اللہ سے صرف ابو زیاد رحمہ اللہ نے اور ابو زیاد رحمہ اللہ سے صرف معاویہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں ابو حمید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 15» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1392 in Urdu