🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1394
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ قَالَ: نَا أَبِي عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: خَطَبَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ بِطَبَرِسْتَانَ، فَقَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَا اسْتَلْحَقَ قَوْمٌ رَجُلًا إِلَّا وَرِثَهُمْ قَالَ الْهَيْثَمُ: فَحَدَّثْتُ بِهِ عِيسَى بْنَ مُوسَى الْهَاشِمِيَّ، فَقَالَ رَجُلٌ فِي الْمَجْلِسِ: لَوْ كَانَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ غَيْرِ يَزِيدَ. فَقَالَ عِيسَى بْنُ مُوسَى: I " كَانَ يَزِيدُ أَشْرَفَ مِنْ أَنْ يَكْذِبَ فِي الْحَدِيثِ I ".
یونس بن ابی اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یزید بن مہلب رحمہ اللہ نے ہمیں طبرستان میں خطبہ دیا اور کہا: ہمیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس قوم نے بھی کسی شخص کو (اپنے نسب میں) شامل کر لیا تو وہ ان کا وارث بنے گا۔“
ہیثم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث عیسیٰ بن موسیٰ ہاشمی رحمہ اللہ کو سنائی تو مجلس میں موجود ایک شخص نے کہا: ”کاش یہ حدیث یزید کے علاوہ کسی اور سے (مروی) ہوتی۔“ اس پر عیسیٰ بن موسیٰ رحمہ اللہ نے کہا: ”یزید اس سے کہیں زیادہ بلند مرتبہ و شریف تھا کہ وہ حدیث میں جھوٹ بولتا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1394]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الهيثم بن عدي قال البخاري كان يكذب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 227» »
«قال الطبراني: قال الهيثم فحدثت به عيسى بن موسى الهاشمي فقال رجل في المجلس لو كان هذا الحديث عن غير يزيد فقال عيسى بن موسى كان يزيد أشرف من أن يكذب في الحديث «المعجم الأوسط، ج 2، ص 104» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الهيثم بن عدي كذاب


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1394 in Urdu