🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1441
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْقَحْذَمِيُّ قَالَ: نَا الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ السَّكُونِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ السَّكُونِيُّ. عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيَّانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ: مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ، فَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ سُنَنَ الْإِسْلَامِ وَشَرَائِعَهُ قَدْ كَثُرَتْ عَلَيَّ، فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: I " لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللهِ تَعَالَى. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ السَّكُونِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن بسر مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ایک نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر طویل ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں۔“ پھر دوسرے نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام کے احکامات اور اس کی شرائع مجھ پر بہت زیادہ ہو گئی ہیں، لہٰذا آپ مجھے کس بات کا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللهِ تَعَالَى» ”تمہاری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہنی چاہیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حارث بن یزید سکونی رحمہ اللہ سے صرف ولید بن ہشام رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1441]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 814، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 20، 43، 66، 67، 68، 69، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1828، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2329، 3375، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3793، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6622، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17956، 17974، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 509، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30066، 35561، 36201، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2268»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1441 in Urdu