🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1450
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: نَا جَدِّي عُبَيْدُ بْنُ عُقَيْلٍ قَالَ: نَا شُعْبَةُ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَبِي الْعُمَيْسِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ. عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: أَتَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ سِتَّةً فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثْ عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شَيْئًا، فَحَدَّثَ يَوْمًا عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَدِيثًا فَقَالَ: I " أَوْ نَحْوَ هَذَا، أَوْ قَرِيبًا مِنْ هَذَا، وَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ I ".
عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چھ (ماہ) تک آتا رہا، لیکن میں نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (منسوب) کوئی چیز بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، پھر ایک دن انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث بیان کی تو (انتہائی احتیاط کے طور پر) فرمایا: «أَوْ نَحْوَ هَذَا، أَوْ قَرِيبًا مِنْ هَذَا» ”یا اسی طرح، یا اس کے قریب قریب (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہوگا)“، اور (شدتِ خشیت سے) ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 377، والدارمي فى «مسنده» برقم: 278، 279، 289، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 23، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3744، 4407، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 324، والبزار فى «مسنده» برقم: 1863، 1862، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26746، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8612، 8613، 8616، 8615، 8617، 8618، 8620، 8624، 8625، 8626»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1450 in Urdu