🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1510
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُوسَى الطَّوِيلُ عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، اسْتَغْفِرْ لِي، قُلْتُ: هَلِ اسْتَغْفَرَ لَكَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ، وَلَكَ، وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ الْقَاضِي إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ. تَفَرَّدَ بِهِ: هِلَالٌ I ".
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے لیے مغفرت طلب فرمائیے۔“ عاصم الاحول رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لیے مغفرت کی دعا فرمائی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، اور تمہارے لیے بھی“، اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ ”اور آپ اپنے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بخشش طلب کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہدبہ بن منہال قاضی سے صرف عبدالملک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے نقل کرنے میں ہلال رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1510]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2346، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6299، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10054، 10183، 10182، 11432، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21102، 21110، 21112، 21106، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1563، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20540، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 23، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1016»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1510 in Urdu