🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1561
وَبِهِ: حَدَّثَنَا عِيسَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ. عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّي، فَمَرَّ أَعْرَابِيٌّ بِحَلُوبَةٍ لَهُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَلَمْ يَفْهَمْ. فَنَادَاهُ عُمَرُ: يَا أَعْرَابِيُّ، وَرَاءَكَ. فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: مَنِ الْمُتَكَلِّمُ؟ I " قَالُوا: عُمَرُ، فَقَالَ: I " مَا لِهَذَا فِقْهٌ. I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عِيسَى إِلَّا صَفْوَانُ I ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک دیہاتی اپنی دودھ دینے والی اونٹنی کے ساتھ وہاں سے گزرا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (رکنے کا) اشارہ کیا مگر وہ سمجھ نہ سکا۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پکار کر کہا: ”اے اعرابی! پیچھے ہٹ جا۔“ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو دریافت فرمایا: ”کلام کرنے والا کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ)۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (کلام کرنے والے) کو (اس مسئلے کی) سمجھ نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ رحمہ اللہ سے یہ احادیث صرف صفوان رحمہ اللہ ہی نے روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عيسى بن المسيب البجلي وقد وثقه ابن حبان والحاكم في المستدرك وضعفه جماعة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 61» »

الحكم على الحديث:
فيه عيسى بن المسيب البجلي مختلف فيه


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1561 in Urdu