🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1564
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ: نَا شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ الْمِنْقَرِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ. عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَا خَلَقَ اللهُ دَاءً إِلَّا وَقَدْ خَلَقَ لَهُ دَوَاءً، عَرَفَهُ مَنْ عَرَفَهُ، وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ، إِلَّا السَّامُ، وَهُوَ الْمَوْتُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا شَبِيبٌ، وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَرَوَاهُ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں فرمائی جس کی دوا بھی پیدا نہ فرمائی ہو، جسے اس کا علم ہو گیا اس نے اسے جان لیا اور جو اس سے ناواقف رہا وہ اس سے جاہل رہا، سوائے «سام» کے، اور وہ موت ہے۔“
اس حدیث کو عطا رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے میں شبیب رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ اسے عمر بن سعید بن ابی حسین رحمہ اللہ نے عطا رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اور طلحہ بن عمرو رحمہ اللہ نے عطا رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8314، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23884، والطبراني فى «الصغير» برقم: 92، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2534، 3699»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1564 in Urdu