🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1571
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: نَا الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الرَّهَاوِيُّ قَالَ: نَا قَتَادَةُ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ قَتَادَةَ الْحَرَشِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ: كَيْفَ تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: تَسْأَلُنِي كَيْفَ أَتَوَضَّأُ، وَلَا تَسْأَلُنِي كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَتَوَضَّأُ؟ رَأَيْتُهُ يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا قَتَادَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ: الزُّبَيْرُ I ".
ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”آپ وضو کس طرح کرتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم مجھ سے یہ پوچھتے ہو کہ میں کیسے وضو کرتا ہوں، اور مجھ سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اعضا کو) تین تین بار (دھو کر) وضو فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف قتادہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں زبیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1571]
تخریج الحدیث: «قال بدر الدين العيني: وفي الأوسط من حديث أنس قال وضأت النبي صلى الله عليه وسلم فتوضأ ثلاثا ثلاثا وخلل لحيته مرتين أو ثلاثا وقال لم يروه عن إبراهيم بن أبي عبلة يعني عن أنس إلا قتادة بن الفضل الرهاوي تفرد به الزبير بن محمد «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 3، ص 10» »
«قال ابن حجر: وإسناده صالح «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 143» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1866، 1867، 2117، والدارقطني فى «سننه» برقم: 370، والبزار فى «مسنده» برقم: 6671، والطبراني فى «الصغير» برقم: 76، 322، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2905، 3362»

الحكم على الحديث:
إسناده صالح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1571 in Urdu