🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1613
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ الْخُرَاسَانِيُّ، قَالَ: نَا شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ قَالَ: نَا أُنَيْسُ بْنُ سَوَّارٍ الْجَرْمِيُّ قَالَ: نَا أَبِي. عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِذَا أَرَادَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْ يَخْلُقَ النَّسَمَةَ، فَجَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ، طَارَ مَاؤُهُ فِي كُلِّ عِرْقٍ وَعَصَبٍ مِنْهَا. فَإِذَا كَانَ يَوْمُ السَّابِعِ أَحْضَرَ اللهُ لَهُ كُلَّ عِرْقٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَ آدَمَ I ". ثُمَّ قَرَأَ: فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ. I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أُنَيْسٌ I ".
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تبارک و تعالیٰ کسی جان کو پیدا کرنے کا ارادہ فرماتا ہے اور مرد اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے، تو اس کا پانی (منی) عورت کی ہر رگ اور پٹھے میں سرایت کر جاتا ہے؛ پھر جب ساتواں دن ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس (بچے) کے لیے اس کے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان موجود ہر رگ کو حاضر فرما دیتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ﴾ ”جس صورت میں اس نے چاہا تجھے جوڑ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مالک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور انیس اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1613]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 644، والطبراني فى «الصغير» برقم: 106»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1613 in Urdu