🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1648
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: الدَّجَّالُ أَحْمَرُ هِجَانٌ، ضَخْمٌ فَيْلَمِيٌّ، كَأَنَّ شَعَرَ رَأْسِهِ أَغْصَانُ شَجَرَةٍ، كَأَنَّ عَيْنَهُ كَوْكَبُ الصُّبْحِ، فَشَبَّهْتُهُ بِعَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قَطَنٍ، مِنْ خُزَاعَةَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عُفَيْرٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْوَلِيدُ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال سرخ رنگت والا، گورا چٹا، بھاری بھرکم اور جسیم ہے، گویا اس کے سر کے بال درخت کی شاخیں ہوں، اور گویا اس کی آنکھ صبح کے ستارے کی طرح چمکدار ہو، پس میں اسے قبیلہ خزاعہ کے عبدالعزیٰ بن قطن کے مشابہ قرار دیتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عفیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ولید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1648]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6796، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 88، 89، 90، 270، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2182، 2181، 2899، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2800، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38625، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11712، 11711، 11713، 11843»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1648 in Urdu