🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1718
وَبِهِ: عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَبْوَابِ كِنْدَةَ، فَجَعَلَ يُصَلِّي صَلَاةً لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: مُنْذُ كَمْ صَلَّيْتَ هَذِهِ الصَّلَاةَ؟ فَقَالَ: مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً. فَقَالَ: I " مَا صَلَّيْتَ مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، وَلَوْ مُتَّ لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ فِطْرَةِ أَبِي الْقَاسِمِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I ".
زید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ کِندہ کے دروازوں میں سے ایک شخص داخل ہوا اور وہ ایسی نماز پڑھنے لگا جس کا رکوع اور سجدہ وہ مکمل نہیں کر رہا تھا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم کب سے یہ نماز پڑھ رہے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”چالیس سال سے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے چالیس سال سے (حقیقت میں) نماز ہی نہیں پڑھی، اور اگر تم (اسی حالت میں) فوت ہو جاتے تو تم ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت کے علاوہ کسی اور طریقے پر مرتے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1718]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 389، 791، 808، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1894، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1311 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 611، 1236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2772، 4066، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23730، 23840، والبزار فى «مسنده» برقم: 2817، 2819، 2899، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3733، 3732، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2983، 4702»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1718 in Urdu