🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1722
وَعَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ. عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ. فَقَالَ: I " أَجَلْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ، وَالشُّرْبِ، وَالْجِمَاعِ، وَالشَّهْوَةِ I ". قَالَ: الَّذِي يَأْكُلُ يَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ؟ فَقَالَ: I " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَخْرُجُ كَرِيحِ الْمِسْكِ، فَيَضْمُرُ بَطْنُهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اہلِ کتاب میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! کیا آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ جنتی لوگ (جنت میں) کھائیں گے اور پیئیں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً ان میں سے ایک شخص کو کھانے، پینے، جماع اور شہوت میں سو مَردوں کے برابر قوت دی جائے گی۔“
اس نے کہا: جو شخص کھائے گا اسے قضائے حاجت کی ضرورت بھی تو پیش آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت (محض) ایک پسینہ ہوگا جو مشک کی خوشبو کی طرح (بدن سے) خارج ہوگا، جس سے اس کا پیٹ دبلا (اور خالی) ہو جائے گا۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1722]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال أحمد والبزار رجال الصحيح غير ثمامة بن عقبة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 416» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7424، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11414، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2867، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19577، 19622، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 263، والبزار فى «مسنده» برقم: 4302، 4301، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35127، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5007، 5008، 5004، 5005، 5006، 5009، 5010، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8876»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1722 in Urdu