🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1735
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَشَّارٍ النَّسَائِيُّ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ قَالَ: أَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ. عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: الْحَلَالُ بَيِّنٌ، وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ، وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ، فَمَنْ تَوَقَّاهُنَّ كَانَ أَتْقَى لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَاقَعَهُنَّ يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَ الْكَبَائِرَ، كَالْمُرْتِعِ إِلَى جَانِبِ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ، وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، وَحِمَى اللهِ حُدُودُهُ. I " لَا يُرْوَى عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، اور ان دونوں کے درمیان کچھ شبہ والی چیزیں ہیں؛ پس جس نے ان سے پرہیز کیا وہ اپنے دین اور اپنی آبرو کے لیے زیادہ پاکباز رہا، اور جو ان (مشتبہات) میں مبتلا ہو گیا وہ قریب ہے کہ کبیرہ گناہوں میں جا پڑے، اس چرواہے کی طرح جو (شاہی) چراگاہ کے پہلو میں مویشی چراتا ہے تو قریب ہے کہ وہ اس میں جا پڑے۔ اور یقیناً ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے، اور اللہ کی چراگاہ اس کی حدود ہیں۔“
یہ روایت سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1735]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه موسى بن عبيدة الربذي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 73» »
«قال بدر الدين العيني: في إسناده مقال «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 1، ص 296» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1653، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1420 / 1، 1420 / 2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف موسى بن عبيدة الربذي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1735 in Urdu