🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1797
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ. عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَاتَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي بَيْتِي، وَيَوْمِي، وَبَيْنَ سَحْرِي وَفَخِذِي، وَجَمَعَ بَيْنَ رِيقِهِ وَرِيقِي I "، قَالَتْ: I " دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ وَفِي يَدِهِ سِوَاكٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُعْجِبُهُ أَنْ يَسْتَاكَ بِهِ، فَأَخَذْتُهُ فَطَيَّبْتُهُ، ثُمَّ دَفَعْتُهُ إِلَيْهِ، فَاسْتَنَّ بِهِ، فَمَا رَأَيْتُ فَمًا أَحْسَنَ مِنْهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُنَاوِلَنِيهِ، فَلَمْ تَقُمْ يَدُهُ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَخَذْتُهُ مِنْهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میرے گھر میں، میری باری کے دن اور میرے سینے اور ران کے درمیان ہوئی، اور (اللہ تعالیٰ نے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب اور میرے لعاب کو یکجا کر دیا۔“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے اور ان کے ہاتھ میں مسواک تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، پس میں نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مسواک کرنا پسند فرماتے ہیں، چنانچہ میں نے وہ مسواک لے کر اسے (چبا کر) نرم و درست کیا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مسواک فرمائی۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہنِ مبارک سے زیادہ خوبصورت کوئی منہ نہیں دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مسواک مجھے واپس پکڑانی چاہی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ نہ اٹھ سکا، جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 890، 1389، 2588، 3099، 3100، 3384، 3774، 4436، 4440، 4442، 4437، 4438، 4449، 4450، 4451، 4463، 5217، 5674، 5714، 6348، 6509، 6510، 7303، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 418، 2443، 2444، ومالك فى «الموطأ» برقم: 591 / 181، 817 / 272، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 13، 359، 361، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 123، 257، 258، 1621، 1616، 1618، 1620، (1/241)، (1/357) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6616، 6617، 6618، 6614، 6873، 6874، 7116، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 514، 515، 512، 513، 4410، 6786، 6787، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 785 / 2، 796 / 3، 832 / 2، 833 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 863، 874، 910، 909، 7045، 7046، 7047، 7051، 7065، 7067، 7068، 8886، 9228، 10868، 10869، 10870، 11188، والترمذي فى «جامعه» برقم: 362، 3496، 3672، والدارمي فى «مسنده» برقم: 83، 1292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1232، 1233، 1618، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 120، 121، 122، 123، 171، 609، 3406، 3718، 3717، 5159، 5157، 5160، 5164، 5161، 5162، 5163، 5165، 5166، 5167، 5230، 6017، 13561، 14863، 16678، 16679، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1483، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5236، 24695، 24737، 24853، 25222، 25286، 25498، 25544، 25818، 25893، 25894، 25895، 25903، 26279، 26302، 26400، 26516، 26557، 26554، 26555، 26583، 26587، 26754، 26778، 26779، 26964، 26965، 26988، 26989، 26990، والحميدي فى «مسنده» برقم: 235، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4478، 4479، 4579، 4584، 4586، 4585، 4587، 4604، 4770، 4798، والبزار فى «مسنده» برقم: 43 / 20، 45 / 22، 174 / 150، 202 / 177، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 179، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2092، 3541، 7238، 7244، 7246، 7245، 29946، 29943، 32948، 38194، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2355، 2356، 2357، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4206، 4207، 4208، 4209، 4211، 5238، 5647، 5648، والطبراني فى «الكبير» برقم: 78، 75، 79، 80، 81، 82، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5528، 6329، 6714، 6887، 7845، 7854»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1797 in Urdu