🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1800
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرْبَهَارِيُّ، قَالَ: نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، حَتَّى قَدِمْنَا حِمْصَ. فَأَتَيْنَا وَحْشِيَّ بْنَ حَرْبٍ فَحَدَّثَنَا، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَشَهِدْتُ شَهَادَةَ الْحَقِّ، فَقَالَ: يَا وَحْشِيُّ، اجْلِسْ فَحَدِّثْنِي كَيْفَ قَتَلْتَ حَمْزَةَ؟ فَحَدَّثْتُهُ، فَقَالَ: I " غَيِّبْ وَجْهَكَ عَنِّي، فَلَا أَرَاكَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمَاجِشُونَ I ".
جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور عبید اللہ بن عدی بن الخیار رحمہ اللہ (سفر پر) نکلے یہاں تک کہ ہم حمص پہنچے، پھر ہم سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور میں نے کلمہ حق کی گواہی دی (اسلام قبول کیا)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وحشی! بیٹھو اور مجھے بتاؤ کہ تم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کیسے شہید کیا تھا؟“ پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (سارا واقعہ) سنا دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا چہرہ مجھ سے اوجھل رکھا کرو، میں تمہیں (اپنے سامنے) نہ دیکھوں۔““
اس حدیث کو عبد اللہ بن الفضل رحمہ اللہ سے صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ اور عبد العزیز بن الماجشون رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1800]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4072، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7016، 7017، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18258، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16324، 16325، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1410، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2947، 2949، 2950»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1800 in Urdu