🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1854
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ قَالَ: ذَكَرَ قَوْمٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الْكِبْرَ، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ حَتَّى فِي عِلَاقَةِ سَوْطِي، وَزِمَامِ نَعْلِي، فَهَلْ تَخْشَى عَلَيَّ فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ قَالَ: I " لَا I ". قُلْنَا: فَمَا الْكِبْرُ؟ قَالَ: الْكِبْرُ الَّذِي يَبْطَرُ الْحَقَّ، وَيَغْمَصُ النَّاسَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا أَبُو يَزِيدَ I ".
سیدنا ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تکبر کا تذکرہ کیا، تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں جمال (خوبصورتی) کو پسند کرتا ہوں، یہاں تک کہ اپنے کوڑے کے تسمے اور اپنے جوتے کے بندھن میں بھی، تو کیا آپ اس بارے میں میرے حق میں کسی چیز کا اندیشہ محسوس فرماتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ ہم نے عرض کیا: ”پھر تکبر کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تکبر وہ ہے جو حق کی مخالفت (انکار) کرے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید رحمہ اللہ سے صرف ابو یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1854]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1854 in Urdu