🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1886
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ، قَالَ: نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ عَنِ السَّكَنِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ لَقِّنِّي حُجَّتِي، فَإِنَّ الْكَافِرَ يُلَقَّنُ حُجَّتَهُ وَلَكِنْ لَيَقُلِ: اللَّهُمَّ حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا السَّكَنُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَلَا عَنِ السَّكَنِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ وَهْبٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز یہ نہ کہے: «اللَّهُمَّ لَقِّنِّي حُجَّتِي» ”اے اللہ! مجھے میری دلیل سکھا دے“، کیونکہ کافر کو بھی (قبر یا قیامت میں) اس کی دلیل سکھائی جاتی ہے، لیکن اسے چاہیے کہ یوں کہے: «اللَّهُمَّ حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ» ”اے اللہ! موت کے وقت ایمان کی دلیل (پر ثابت قدمی) عطا فرما“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف سکن بن ابی کریمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سکن سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے، جبکہ ابن لہیعہ سے اسے روایت کرنے میں ابن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه ابن لهيعة وحديثه حسن وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 182» »
«قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وفيه كلام وفيه السكن بن أبي كرعة ولم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 325» »

الحكم على الحديث:
فيه ابن لهيعة، وفيه كلام


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1886 in Urdu