🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1943
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ حُمْرَانَ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ. عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَةً عَلَّمَنِيهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-؟ قُلْتُ: بَلَى يَا عَمُّ. قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ حِينَ نَزَلَ عَلَيَّ، قَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَةً مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي. قَالَ: I " أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا يُونُسُ بْنُ حُمْرَانَ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ I ".
عبداللہ بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ کلمہ نہ سکھاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا تھا؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے چچا جان!“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (مدینہ تشریف لائے اور) میرے ہاں فروکش ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک کلمہ نہ سکھاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کثرت سے پڑھا کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خارجہ بن عبداللہ رحمہ اللہ سے صرف یونس بن حمران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابن ابی فدیک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1943]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 821، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24035، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 231، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3425، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36410، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3898، 3899، 3900»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1943 in Urdu