🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ.... أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ الْأُمَّةِ، بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي وَأُمِّي. قَالَ: I " أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا جُحَيْفَةَ، أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ. قَالَ: I " عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ I " قَالَ: I " يَا أَبَا جُحَيْفَةَ، أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِهَا بَعْدَ عُمَرَ؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي وَأُمِّي. قَالَ: I " رَجُلٌ آخَرُ. لَمْ يُسَمِّهِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ إِلَّا هُشَيْمٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ I ".
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور عرض کیا: ”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے سب سے افضل شخص!“ تو انہوں نے فرمایا: ”ٹھہرو اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں اس امت کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس کے سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ)۔“ پھر فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے بعد اس امت کے سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ)۔“ پھر فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کے بعد اس (امت) کے سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”ایک اور شخص۔“ اور انہوں نے ان کا نام نہیں لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن سالم سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں حسن بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1959]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1959 in Urdu