🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2020
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رُسْتَهِ بْنِ عُمَرَ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ قَالَ: نَا الْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ زُفَرَ بْنِ الْهُذَيْلِ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ مَرَّ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ حَزِينٌ، وَكَانَ الرَّجُلُ ذَا طَعَامٍ يُجْتَمَعُ إِلَيْهِ، وَدَخَلَ مَسْجِدَهُ يُصَلِّي، فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ نَعَسَ، فَأَتَاهُ آتٍ فِي النَّوْمِ، فَقَالَ: عَلِمْتُ مَا حَزِنْتَ لَهُ، فَذَكَرَ قِصَّةَ الْأَذَانِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: قَدْ أَخْبَرَنَا بِمِثْلِ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ، فَمُرُوا بِلَالًا أَنْ يُؤَذِّنَ بِذَاكَ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ إِلَّا أَبُو حَنِيفَةَ I ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے لوگوں کو بلانے کی فکر میں) غمگین تھے، اور وہ صاحب (سخی) تھے جن کے ہاں کھانے پر لوگوں کا اجتماع ہوتا تھا۔ وہ اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوئے، اسی دوران انہیں اونگھ آگئی تو نیند کی حالت میں ان کے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے کہا: ”مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ جس بات نے آپ کو غمگین کر رکھا ہے“، پھر اس نے اذان کا قصہ ذکر کیا۔ (جب یہ واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا گیا تو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح کی خبر دی ہے، لہذا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دو کہ وہ انہی (کلمات) کے ساتھ اذان دیں۔“
علقمہ بن مرثد رحمہ اللہ سے اسے صرف امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2020]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه من تكلم فيه وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 329» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات، وفيهم من تُكلِّم فيه


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2020 in Urdu