🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2071
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْمَذَارِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ: نَا هَمَّامٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ، قَدِمَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي وَفْدِ الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضٍ لَا يُصْلِحُنَا بِهَا إِلَّا الشَّرَابُ، وَإِنَّ بِهَا شَرَابًا يُصْنَعُ مِنَ الْعَسَلِ، يُقَالُ لَهُ: الْبِتْعُ، وَشَرَابًا مِنَ الذُّرَةِ، يُقَالُ لَهُ: الْمِزْرُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: حَرَامٌ قَلِيلُ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا هَمَّامٌ I ".
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ یمن کے وفد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم ایک ایسی سرزمین میں رہتے ہیں جہاں مشروبات کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ہوتا؛ وہاں شہد سے تیار کردہ ایک مشروب ہے جسے «البِتْع» کہا جاتا ہے اور جوار سے تیار کردہ ایک مشروب ہے جسے «الْمِزْر» کہا جاتا ہے (ان کا کیا حکم ہے)؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے، اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حرام ہے۔“
اسے ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2071]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5623 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5097، 6790، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3394، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17485، 17486، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4653، 4655، 4670، 4671، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6669، 6785، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17007، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6452»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2071 in Urdu