🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2095
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- اسْتَخْلَى فِي حِشَّانٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ ضَعِيفُ الصَّوْتِ، فَسَلَّمَ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، فَفَتَحْتُ، فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَحَمِدَ اللهَ وَجَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَسَلَّمَ، فَقَالَ: I " ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ I "، فَفَتَحْتُ، فَإِذَا عُمَرُ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَسَلَّمَ، فَقَالَ: I " ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ يُصِيبُهُ I "، فَفَتَحْتُ الْبَابَ، فَإِذَا عُثْمَانُ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَحَمِدَ اللهَ، ثُمَّ جَلَسَ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عِمْرَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ I ".
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حشان (باغ) میں قضائے حاجت کے لیے تنہائی میں تشریف لے گئے، تو ایک پست آواز والا آدمی آیا اور اس نے سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اندر آنے کی اجازت دو اور اسے جنت کی بشارت دے دو۔“ میں نے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی تو انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی اور بیٹھ گئے۔ پھر ایک اور صاحب آئے اور سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دو اور اسے جنت کی بشارت دے دو۔“ میں نے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی۔ پھر ایک اور صاحب آئے اور سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دو اور اسے ایک آزمائش کے بعد جو اسے پیش آئے گی جنت کی بشارت دے دو۔“ میں نے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی تو انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی، پھر بیٹھ گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن عمران سے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2095]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3674، 3695، 3693، 6216، 7097، 7262، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2403، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6910، 6911، 6912، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8076، 8078، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3710، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19818، 19964، 19953، 19954، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 555، والبزار فى «مسنده» برقم: 3051، 3055، 3052، 3053، 3054، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20402، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7506»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2095 in Urdu