🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2106
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا خَلَّادُ بْنُ يَزِيدَ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، قِيلَ: وَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ I "، قِيلَ: فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " طُولُ الْقُنُوتِ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: ”کون سا اسلام سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس کا اسلام) جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ پوچھا گیا: ”اور کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا جہاد جس کا عمدہ گھوڑا کاٹ دیا گیا ہو اور اس کا خون بہا دیا گیا ہو۔“ پوچھا گیا: ”اور کون سی نماز سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں قیام لمبا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے ابن ابی غنیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2106]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3016»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2106 in Urdu