🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2146
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْكُرَيْزِيُّ قَالَ: نَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ، وَلْيَسْتَعِذْ مِنْ شَرِّهَا، فَلَنْ تَضُرَّهُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا صَالِحٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، وَهُوَ الصَّحِيحُ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو اپنی بائیں جانب (ہلکا سا) تھتکار دے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ خواب اسے ہرگز نقصان نہیں پہنچائے گا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے ابو امامہ سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، عبدالغفار اس کے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ زہری کے (دیگر) شاگردوں نے اسے زہری سے، انہوں نے ابو سلمہ سے، انہوں نے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور وہی صحیح ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2146]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10672، 10674، 10678، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3910، والبزار فى «مسنده» برقم: 7630»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2146 in Urdu