🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2212
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ فَادِكٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى أَبُو غَسَّانَ السُّكَّرِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ الْأَنْصَارِيَّ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَيْفًا، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ، وَاشْتَرَطَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَالسَّيْفُ فِي يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: هَاءَ يَا مُحَمَّدُ، قَاتِلْ بِهِ الْمُشْرِكِينَ مَا قُوتِلُوا، فَإِذَا رَأَيْتَ الْمُسْلِمِينَ اقْتَتَلُوا فَاعْمِدْ بِهِ إِلَى أُحُدٍ فَاكْسِرْهُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا ابْنُهُ I ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک تلوار مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عطا فرما دی، اور تلوار ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی اور ان کے سپرد نہیں کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر ایک شرط عائد فرمائی، چنانچہ فرمایا: ”اے محمد! یہ لو، جب تک مشرکین سے جنگ ہوتی رہے اس تلوار سے ان کے خلاف لڑنا، اور جب تم دیکھو کہ مسلمان آپس میں لڑنے لگے ہیں تو اس تلوار کو لے کر احد پہاڑ کے پاس جانا اور اسے (پتھر پر مار کر) توڑ دینا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن جحادہ سے اس حدیث کو ان کے بیٹے (اسماعیل) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2212]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2212 in Urdu