🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2268
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ الْيَحْصَبِيُّ الْحِمْصِيُّ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا حَسَّانُ بْنُ نُوحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَعْرَابِيَّانِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: مَنْ خَيْرُ النَّاسِ يَا مُحَمَّدُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ وَقَالَ الْآخَرُ: إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ قَدْ كَثُرَتْ عَلَيْنَا فَبِأَيِّهِ نَتَمَسَّكُ؟ فَقَالَ: I " لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللهِ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَسَّانِ بْنِ نُوحٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ایک نے پوچھا: ”اے محمد! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں۔“ دوسرے نے عرض کیا: ”اسلام کے احکام ہم پر بہت زیادہ ہو گئے ہیں، تو ہم کس چیز کو مضبوطی سے تھامیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسان بن نوح سے علی بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2268]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 814، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 20، 43، 66، 67، 68، 69، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1828، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2329، 3375، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3793، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6622، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17956، 17974، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 509، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30066، 35561، 36201، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1441»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2268 in Urdu