🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2282
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ زَبَّارٍ الْكَلْبِيُّ قَالَ: نَا شَرَقِيُّ بْنُ الْقُطَامِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا طَلْقٍ الْعَائِذِيُّ يُحَدِّثُ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا مِنْ قُرْبٍ، وَنَحْنُ إِذَا حَجَجْنَا قُلْنَا: لَبَّيْكَ تَعْظِيمًا إِلَيْكَ عُذْرَا هَذِي زُبَيْدًا قَدْ أَتَتْكَ قَصْرَا يَقْطَعْنَ خَبْتًا وَجِبَالًا وَعْرَا قَدْ خَلَّفُوا الْأَنْدَادَ خِلْوًا صُفْرَا وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وُقُوفًا بِبَطْنِ مُحَسِّرٍ، نَخَافُ أَنْ تَتَخَطَّفَنَا الْجِنُّ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: ارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ، فَإِنَّهُمْ إِخْوَانُكُمْ إِذْ أَسْلَمُوا، وَعَلَّمَنَا التَّلْبِيَةَ: I " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرَقِيِّ بْنِ الْقُطَامِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ زَبَّارٍ الْكَلْبِيُّ I ".
سیدنا عمرو بن معدی کرب زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے کچھ ہی عرصہ پہلے (زمانۂ جاہلیت میں) اپنا یہ حال دیکھا ہے کہ جب ہم حج کرتے تو کہتے: «لَبَّيْكَ تَعْظِيمًا إِلَيْكَ عُذْرَا هَذِي زُبَيْدًا قَدْ أَتَتْكَ قَصْرَا يَقْطَعْنَ خَبْتًا وَجِبَالًا وَعْرَا قَدْ خَلَّفُوا الْأَنْدَادَ خِلْوًا صُفْرَا» ”میں حاضر ہوں، تیری تعظیم کرتے ہوئے، (ہم) معذرت کے ساتھ، یہ قبیلہ زبید ہے جو عاجزی کے ساتھ تیرے پاس آیا ہے، یہ اونٹنیاں نشیبی میدانوں اور دشوار گزار پہاڑوں کو طے کرتی آئی ہیں، انہوں نے شریک ٹھہرائے جانے والے معبودوں کو خالی اور ویران چھوڑ دیا ہے۔“ اور ہم نے اپنا یہ حال بھی دیکھا کہ ہم بطنِ محسر میں ٹھہرے ہوئے تھے اور ہمیں خوف تھا کہ جنات ہمیں اچک نہ لیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”بطنِ عرنہ سے اوپر (ہٹ کر) ہو جاؤ، کیونکہ وہ (جنات) تمہارے بھائی ہیں جب کہ وہ اسلام لا چکے ہیں۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تلبیہ سکھایا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بے شک تمام تعریف اور نعمت تیری ہی ہے اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شرقی بن قطامی سے محمد بن زیاد بن زبار کلبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2282]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه شرقي بن قطامي وهو ضعيف وقال البزار إسناده ليس بالثابت «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 222» »
«أخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3557، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1200، والطبراني فى «الكبير» برقم: 100، والطبراني فى «الصغير» برقم: 157»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شرقي بن قطامي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2282 in Urdu