🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 229
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيِّ ابْنِ سَلُولَ، وَهُوَ فِي ظِلٍّ، فَقَالَ: قَدْ غَبَّرَ عَلَيْنَا ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ، فَقَالَ ابْنُهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ لَئِنْ شِئْتَ لَآتِيَنَّكَ بِرَأْسِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا، وَلَكِنْ بِرَّ أَبَاكَ وَأَحْسِنْ صُحْبَتَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی ابن سلول کے پاس سے گزرے جبکہ وہ سائے میں بیٹھا تھا، تو اس نے کہا: ”ابنِ ابی کبشہ نے ہم پر غبار اڑا دیا ہے۔“ اس پر اس کے بیٹے سیدنا عبداللہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو معزز بنایا اور آپ پر کتاب نازل فرمائی! اگر آپ چاہیں تو میں ضرور آپ کے پاس اس کا سر لے آؤں گا۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اپنے باپ کے ساتھ نیکی کرو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے صرف شبیب بن سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں زید بن بشر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 229]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: تفرد به زيد بن بشر الحضرمي وثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 109» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 428، والبزار فى «مسنده» برقم: 7978»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات، تفرد به زيد بن بشر الحضرمي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 229 in Urdu