🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2381
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا أَبُو كَعْبٍ الْأَزْدِيُّ، صَاحِبُ الْحَرِيرِ قَالَ: نَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِالْمَدِينَةِ، وَبَيْنِي وَبَيْنَهَا حِجَابٌ، فَسَمِعْتُهَا تَقُولُ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَ: I " مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، إِذَا شَاءَ أَزَاغَهُ، وَإِذَا شَاءَ هَدَاهُ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ میں ان کے پاس حاضر ہوا، میرے اور ان کے درمیان پردہ تھا، تو میں نے انہیں فرماتے سنا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آدمی کا دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، جب وہ چاہتا ہے اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2381]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27162، 27219، 27321، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1713، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6919، 6986، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1534، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29807، 31045، والطبراني فى «الكبير» برقم: 772، 785، 865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5330، 9432»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2381 in Urdu