🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2413
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ، أَنَّهُ عَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا كَانَ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ، فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ، وَقَالَ: I " لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ هَذِهِ رَطِبَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَمَّادٌ.
سیدنا یعلیٰ بن سیابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی قبر کے پاس سے گزرے جس کے مردے کو عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص لوگوں کا گوشت کھایا کرتا تھا (یعنی غیبت کرتا تھا)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک تر شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا اور فرمایا: ”امید ہے کہ جب تک یہ شاخ تر رہے گی اس کے عذاب میں تخفیف کی جاتی رہے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم سے اس حدیث کو حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2413]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: رواته موثقون «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 485» »
«قال الهيثمي: فيه عاصم بن بهدلة وهو ثقة وفيه ضعف وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 93» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17834، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 404، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12170»

الحكم على الحديث:
رجاله موثقون


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2413 in Urdu