🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2424
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: أَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمِّي عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ، أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ، أَخْبَرَهُ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا أَحْمِلُ عُضْوًا لِبَعِيرٍ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ قِيلِ: أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو عَاصِمٍ.
سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں ایک لڑکا تھا اور اونٹ کا ایک عضو (گوشت کا ٹکڑا) اٹھائے ہوئے تھا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جعرانہ میں گوشت تقسیم کرتے دیکھا۔ اتنے میں ایک خاتون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی۔ میں نے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ کہا گیا: ”یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ ماں ہیں جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الطفیل رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو عاصم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2424]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4232، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 254، 255، 256، 257، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6658، 7387، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5144، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 900، والبزار فى «مسنده» برقم: 2781»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2424 in Urdu