🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2437
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ، أَنَّ عُمَرَ، خَرَجَ يَسْتَسْقِي، وَخَرَجَ بِالْعَبَّاسِ مَعَهُ يَسْتَسْقِي، فَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا إِذَا قُحِطْنَا عَلَى عَهْدِ نَبِيِّنَا تَوَسَّلْنَا إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ، اللَّهُمَّ وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّكَ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I ".
امام ثمامہ بن عبداللہ بن انس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بارش کی دعا (استسقاء) کے لیے نکلے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو بھی اپنے ساتھ لے کر نکلے، پھر دعا کرتے ہوئے کہا: «اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا إِذَا قُحِطْنَا عَلَى عَهْدِ نَبِيِّنَا تَوَسَّلْنَا إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ، اللَّهُمَّ وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّكَ» ”اے اللہ! جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم قحط میں مبتلا ہوتے تو ہم تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے تجھ سے دعا کرتے تھے، اے اللہ! اب ہم تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے وسیلے سے تجھ سے دعا کرتے ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2437]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1010، 3710، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1421، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2861، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6520، والطبراني فى «الكبير» برقم: 84»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2437 in Urdu