🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2479
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: نَا كَهْمَسٌ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ مِنْ آخِرِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِهِ، وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ، قُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً I "، قُلْتُ: أَكَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ الْجَنَابَةُ يَغْتَسِلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، أَوْ مِنْ آخِرِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِهِ، وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِهِ. قُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً، قُلْتُ: أَفَكَانَ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ فِي صَلَاتِهِ أَوْ يُخَافِتُ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا خَافَتَ، قُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً.
غضیف بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر رات کے اول حصے میں پڑھتے تھے یا آخر میں؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی اول شب میں وتر پڑھ لیتے اور کبھی آخر شب میں۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ پھر میں نے پوچھا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنابت لاحق ہوتی تو کیا رات کے اول حصے میں غسل فرماتے یا آخر میں؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی اول شب میں غسل کر لیتے اور کبھی آخر شب میں۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ پھر میں نے پوچھا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں بلند آواز سے قراءت کرتے تھے یا آہستہ؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی بلند آواز سے کرتے اور کبھی آہستہ۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2479]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 307، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1081، 1160، (1/359) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2447، 2582، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 545، 546، 547، 1171، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 222 / 1، 223 / 1، 402 / 1، 403 / 1، 1661 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 221، 222، 1377، وأبو داود فى «سننه» برقم: 226، 1437، والترمذي فى «جامعه» برقم: 449، 2924، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1354، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 979، 985، 986، 4785، 4913، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24839، 25091، 25710، 25799، 25842، 25968، 25981، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1076، 4208، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 684، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 317»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2479 in Urdu