🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2563
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُعَاذُ بْنُ عَوْذِ اللهِ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَيْتٍ فِيهِ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ، ثُمَّ قَالَ: هَلْ فِي الْبَيْتِ إِلَّا قُرَشِيٌّ؟ قَالُوا: لَا، إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا، فَقَالَ: I " ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ I "، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ لَا يَزَالُ فِي قُرَيْشٍ، مَا إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِذَا قَسَمُوا أَقْسَطُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا مُعَاذُ بْنُ عَوْذِ اللهِ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر میں تشریف لے گئے جس میں قریش کے چند افراد تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کی دونوں چوکھٹوں کو پکڑا اور فرمایا: ”کیا گھر میں قریشی کے سوا کوئی اور بھی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں، سوائے ہمارے ایک بھانجے کے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی قوم کا بھانجا انہی میں سے ہوتا ہے۔“ پھر فرمایا: ”یہ امر (خلافت و حکومت) اس وقت تک قریش میں رہے گا جب تک ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو وہ رحم کریں، جب فیصلہ کریں تو انصاف کریں اور جب تقسیم کریں تو عدل کے ساتھ تقسیم کریں۔ پس ان میں سے جو شخص ایسا نہ کرے اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس کی نہ کوئی نفل عبادت قبول کی جائے گی اور نہ کوئی فرض۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف سے معاذ بن عوذ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2563]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 216»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2563 in Urdu