🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2588
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَاقِدٍ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: بَيْنَمَا نَحْنُ نَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَبْصَرَ جَمَاعَةً مِنَ النَّاسِ، فَقَالَ: عَلَامَ اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: عَلَى قَبْرٍ يَحْفِرُونَهُ، قَالَ: فَفَزِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَرَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ مُسْرِعًا حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْقَبْرِ، فَحَثَى عَلَيْهِ، وَاسْتَقْبَلَ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، فَبَكَى - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَّ الثَّرَى مِنْ دُمُوعِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: I " إِخْوَانِي، لِمِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ فَأَعِدُّوا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَاقِدٍ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی ایک جماعت دیکھی تو پوچھا: ”یہ لوگ کس لیے جمع ہیں؟“ عرض کیا گیا: ”ایک قبر کھود رہے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھبرا گئے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان سے تیزی سے آگے بڑھے یہاں تک کہ قبر کے پاس پہنچ گئے، اس پر مٹی ڈالی، پھر اس کے سامنے رخ کر کے بیٹھ گئے اور اتنا روئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسوؤں سے مٹی تر ہو گئی۔ پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میرے بھائیو! اس جیسے دن کے لیے تیاری کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث براء رضی اللہ عنہ سے اس سند کے سوا مروی نہیں، اس میں عبداللہ بن واقد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2588]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4195، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6611، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18900، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35472»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2588 in Urdu