🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2595
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، تَعِسَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ، تَعِسَ عَبْدُ الْخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ، طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاهُ، إِنْ كَانَتِ الْحِرَاسَةُ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ، وَإِنْ كَانَتِ السَّاقَةُ كَانَ فِي السَّاقَةِ، إِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّعْ، وَإِنِ اسْتَأَذَنَ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہلاک اور برباد ہو دینار کا بندہ، ہلاک ہو درہم کا بندہ، ہلاک ہو چادر (ریشمی یا دھاری دار کپڑے) کا بندہ؛ اگر اسے دیا جائے تو خوش ہو جاتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے۔ وہ ہلاک ہو اور اوندھے منہ گرے، اور اگر اسے کانٹا چبھ جائے تو وہ نکلنے نہ پائے۔ خوشخبری ہے اس بندے کے لیے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو، اس کے سر کے بال پراگندہ اور پاؤں غبار آلود ہوں؛ اگر پہرے داری پر مقرر ہو تو پہرے میں لگا رہے اور اگر لشکر کے پچھلے حصے میں ہو تو وہیں ڈٹا رہے؛ (وہ ایسا گمنام ہے کہ) اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے اور اگر (کسی کے پاس آنے کی) اجازت مانگے تو اسے اجازت نہ دی جائے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 265» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2886، 2887، 6435، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3218، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2375، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4135، 4136، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18569، 21210، 21211، والبزار فى «مسنده» برقم: 8120، 8982، 8983، 9009، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4073»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2595 in Urdu