🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2607
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ حَارِثٍ قَالَ: حَدَّثَنِي طَرِيفُ بْنُ عِيسَى الْعَنْبَرِيُّ قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ: لَقِيتُ ثَوْبَانَ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا لِأَهْلِهِ، فَذَكَرَ عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَغَيْرَهُمَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ أَنَا؟ قَالَ: نَعَمْ، مَا لَمْ تَقُمْ عَلَى بَابِ سُدَّةٍ، أَوْ تَأْتِي أَمِيرًا تَسْأَلُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَرِيفٍ إِلَّا خَالِدٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہلِ بیت کے لیے دعا فرمائی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور دوسرے افراد کا ذکر کیا۔ تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں بھی اہلِ بیت میں سے ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب تک تم کسی حاکم کے دروازے پر (حاضری کے لیے) کھڑے نہ ہو، یا کسی امیر کے پاس کچھ مانگنے نہ جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طریف سے صرف خالد نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2607]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2607 in Urdu