🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2662
وَبِهِ نَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ: قَتَلَتْ يَهُودُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ بِخَيْبَرَ، فَأَتَى أَوْلِيَاؤُهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمٌ يُقَالَ لَهُمُ: الْأَحَارِصَةُ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكَلَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْأَكْبَرُ الْأَكْبَرُ فَقَالَ: I " لِيَشْهَدْ مِنْكُمْ خَمْسُونَ I " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَشْهَدُ عَلَى مَا لَمْ نَرَ، أَوْ نَرْضَى بِأَيْمَانِ يَهُودَ؟ وَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِبِلٍ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قِبَلِهِ بِمِائَةٍ مِنَ الْإِبِلِ، قَالَ: فَرَأَيْتُهَا وَرَكَضَنِي مِنْهَا بَعِيرَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا وَهْبٌ.
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہودیوں نے خیبر میں انصار کے ایک شخص کو قتل کر دیا، تو اس کے وارث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ وہ لوگ تھے جنہیں احارصہ کہا جاتا تھا۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو (ان میں سے ایک کم عمر) شخص نے بات کرنا شروع کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بڑے کو بات کرنے دو، بڑے کو بات کرنے دو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے پچاس آدمی گواہی (قسم) دیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس بات پر گواہی دیں جسے ہم نے دیکھا نہیں، یا پھر ہم یہودیوں کی قسموں پر راضی ہو جائیں؟“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اونٹ لائے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے سو اونٹوں کے ساتھ اس کی دیت ادا فرما دی۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے ان اونٹوں کو دیکھا ہے اور ان میں سے ایک اونٹنی نے مجھے لات ماری تھی۔““
اس حدیث کو محمد بن قیس سے صرف وہب نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2702، 3173، 6142، 6898، 7192، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1669، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3275 / 655، 3276 / 656، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 862، 863، 864، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2384، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6009، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4725 / 2، 4724 / 1، 4726 / 1، 4727 / 2، 4731 / 6، 4730 / 5، 4728 / 3، 4729 / 4، 4732 / 7، 4733 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5945 / 1، 5945 / 2، 5965 / 2، 5965 / 1، 5966، 6887، 6886، 6890، 6888، 6889، 6892، 6891، 6895، 6893، 6894، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1638، 4520، 4523، 4524، 4521، 4525، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1422، 1422 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2398، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11553، 16249، 16530، 16528، 16529، 16532، 16531، 16535، 16537، 16536، 16533، 16534، 16552، 16551، 16588، 20471، 20589، 20792، 20793، 20794، 20790، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3183، 3184، 3185، 3189، 3188، 3187، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16339، 16345، 16346، 17549، 17550، والحميدي فى «مسنده» برقم: 407، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18259، 18258، 18260، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27275، 28386 (م)، 28395، 37593، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5048، 5052، 5049، 5051، 5050، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4577، 4583، 4588، 4586، 4587، 4589، 4590، 4591، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4413، 4428، 4427، 5628، 5625، 5627، 5629، 5630»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2662 in Urdu