🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2746
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ: نَا أَبِي، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَهُوَ فِي قُبَّةٍ: اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدْ بَعْدَ الْيَوْمِ، فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِيَدِهِ، فَقَالَ: حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَدْ أَلْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ، وَهُوَ فِي الدِّرْعِ يُخْرِجُ يَدَهُ، وَيَقُولُ: سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن ایک خیمے میں قیام کے دوران دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدْ بَعْدَ الْيَوْمِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے عہد اور تیرے وعدے کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد (زمین پر) تیری عبادت نہ کی جائے۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کے لیے یہی کافی ہے، یقیناً آپ نے اپنے رب کے حضور بڑی الحاح و زاری کر لی۔“ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم زرہ پہنے ہوئے تھے اور اپنا ہاتھ (خیمے سے) باہر نکالتے ہوئے فرما رہے تھے: ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ﴾ ”عنقریب یہ جتھہ شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگے گا، بلکہ قیامت ان کے (عذاب کے) وعدے کا اصل وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد سے صرف عبد الوہاب ثقفی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2746]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2915، 3953، 4875، 4877، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1763، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11493، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18005، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3100، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3737، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37817، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11976»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2746 in Urdu