🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2773
وَعَنْ رَوْحٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ جُمْدَانُ، فَقَالَ: هَذَا جُمْدَانُ، سِيرُوا، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ، مَرَّتَيْنِ، قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " الذَّاكِرُونَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ، رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " وَالْمُقَصِّرِينَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پہاڑ پر ہوا جسے جمدان کہا جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جمدان ہے، تم چلتے رہو، «الْمُفَرِّدُونَ» سبقت لے گئے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات دو مرتبہ فرمائی۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مفردون کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی عورتیں۔“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی (دعا فرمائیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَالْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2773]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1728، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1302، 2676، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 858، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1829، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3596، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3043، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9677، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7279، 8406، 9456، والبزار فى «مسنده» برقم: 9779، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13790، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1363»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2773 in Urdu