🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2788
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ فِي سَفَرٍ، فَمَرُّوا عَلَى قَبْرِ أَبِي رِغَالٍ، فَقَالُوا: مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ، وَهُوَ أَبُو ثَقِيفَ، وَكَانَ امْرَأً مِنْ ثَمُودَ، وَكَانَ مَنْزِلُهُ بِالْحَرَمِ، فَلَمَّا أَهْلَكَ اللهُ قَوْمَهُ بِمَا أَهْلَكَهُمْ بِهِ مَنَعَهُ لِمَكَانِهِ مِنَ الْحَرَمِ، وَإِنَّهُ خَرَجَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ هَا هُنَا مَاتَ، فَدُفِنَ، وَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَابْتَدَرْنَاهُ، فَاسْتَخْرَجْنَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ان کا گزر ابو رغال کی قبر پر ہوا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ابو رغال کی قبر ہے، وہ ثقیف کا جدِ امجد تھا، وہ قومِ ثمود کا ایک شخص تھا اور اس کا ٹھکانہ حرم میں تھا، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ نے اس کی قوم کو اس عذاب سے ہلاک کیا جس سے انہیں ہلاک کیا تھا، تو حرم میں ہونے کی وجہ سے وہ (عذاب سے) محفوظ رہا، پھر وہ وہاں سے نکلا یہاں تک کہ جب اس جگہ پہنچا تو فوت ہو گیا اور اسے دفن کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ سونے کی ایک شاخ بھی دفن کی گئی تھی۔“ پس ہم اس کی طرف لپکے اور ہم نے وہ شاخ نکال لی۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2788]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6198، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3088، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7746، 7747، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3754، 3753، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14348، 14349»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2788 in Urdu